جی پی ایس سسٹمز پر سائبر حملے، خطے میں نیویگیشن بحران کا خدشہ

0
66
جی پی ایس سسٹمز پر سائبر حملے، خطے میں نیویگیشن بحران کا خدشہ

کراچی میں روایتی جنگ کے بعد سائبر اسپیس میں سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں ماہرین کے مطابق گزشتہ 25 دنوں میں جی پی ایس ڈیٹا کو نشانہ بنانے والے متعدد حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان حملوں میں جیمنگ اور اسپوفنگ جیسی تکنیکیں استعمال کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد نیویگیشن سسٹمز کو متاثر کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خطے میں فضائی اور بحری نقل و حرکت کرنے والے اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور بعض پروازیں اور بحری جہاز اپنے راستوں سے بھٹکنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جیمنگ کے ذریعے طاقتور برقی شور پیدا کر کے سیٹلائٹ سگنلز کو کمزور کیا جاتا ہے، جبکہ اسپوفنگ کے ذریعے نظام کو جعلی یا غلط لوکیشن ڈیٹا فراہم کر کے گمراہ کیا جاتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ کے فضائی اور بحری راستوں میں اس نوعیت کی خلل انگیزی سے ٹرانسپورٹ اور نیویگیشن سسٹمز پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس کے باعث صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

Leave a reply