علی لاریجانی کی شہادت: ٹرمپ کا ایران پر حملے کو درست قرار دینے کا بیان

0
59
علی لاریجانی کی شہادت: ٹرمپ کا ایران پر حملے کو درست قرار دینے کا بیان

ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اپنے طے شدہ منصوبے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ایران پر کیے گئے حملے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ نہ کیا جاتا تو ایران اب تک ایٹمی ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی فضائیہ اور بحریہ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور کارروائی منصوبے سے آگے نکل گئی ہے۔
دوسری جانب، ایرانی میڈیا نے علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ بھی جان بحق ہوئے۔ علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔

Leave a reply