ایمان فاطمہ نے اپنی تازہ اپ ڈیٹ میں خوشگوار لمحات کی جھلکیاں شیئر کر دیں

0
52
ایمان فاطمہ نے اپنی تازہ اپ ڈیٹ میں خوشگوار لمحات کی جھلکیاں شیئر کر دیں

پاکستان کی معروف یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر ایمان فاطمہ نے طلاق اور صلح کی خبروں کے درمیان اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی تازہ اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔
ایمان اور رجب بٹ نے شادی کے ایک سال بعد اختلافات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی، اور رجب کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کی صلح کی خبریں گردش کر رہی ہیں، مگر دونوں نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی وضاحت نہیں دی۔
حال ہی میں ایمان فاطمہ نے اپنے بھائی عون شیخ کے ساتھ سفر کی تصاویر مداحوں کے لیے شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دکھائی دے رہی ہیں۔
ایمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “سفر دل کو سکون دیتا ہے، اسی لیے میں چلتی رہتی ہوں، طوفانوں کو خاموش مسکراہٹوں میں چھپائے۔۔۔”
شیئر کی گئی تصاویر میں ان کی خوشگوار مسکراہٹ، بیٹے کے چھوٹے ہاتھ، بھائی عون کے ساتھ لمحات اور آسمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خوشی سے پوز دینے کی جھلکیاں شامل ہیں۔
یہ اپ ڈیٹ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہے اور ایمان فاطمہ کی زندگی کے نئے سفر کی جھلکیاں پیش کرتی ہے۔ مداح ان کی ہمت کی تعریف کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کے نزدیک انہیں بیٹے کی خاطر صلح کر لینی چاہیے، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ خوشی اور سکون زیادہ اہم ہیں۔
ایمان کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ 91 ہزار فالوورز ہیں، جہاں وہ اپنی زندگی کی جھلکیاں باقاعدگی سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Leave a reply