متحدہ عرب امارات میں میزائل حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری جاں بحق

0
63
متحدہ عرب امارات میں میزائل حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں حالیہ کشیدگی کے دوران ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بیلسٹک میزائل کو ناکام بنایا، لیکن میزائل کے ٹکڑے گرنے سے علاقے میں نقصان ہوا۔
ابو ظہبی کے علاقے بنی یاس میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق، حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جا چکے ہیں، جن میں ایک دبئی اور دو ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔
اماراتی حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

Leave a reply