چین کی 102 سالہ خاتون کی صحت مند زندگی سب کو حیران کر گئی

0
72
چین کی 102 سالہ خاتون کی صحت مند زندگی سب کو حیران کر گئی

چین کی ایک 102 سالہ خاتون اپنے منفرد طرزِ زندگی اور حیران کن صحت کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

جن باؤ لینگ نامی یہ بزرگ خاتون گزشتہ کئی دہائیوں سے صحت مند اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ حیران کن طور پر انہیں پچھلے تقریباً 50 برسوں میں کبھی اسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 102 سال کی عمر میں بھی وہ ذہنی طور پر چست اور متحرک ہیں جبکہ جسمانی طور پر بھی ان کی حالت کافی بہتر ہے۔ ان کی بینائی اب بھی اچھی ہے اور وہ اپنے ہاتھوں سے روزمرہ کے کام انجام دے لیتی ہیں، یہاں تک کہ سلائی بھی کر لیتی ہیں۔

ان کی روزمرہ زندگی بھی کافی منظم ہے۔ وہ عموماً صبح تقریباً 9 بجے بیدار ہوتی ہیں۔ نہانے کے بعد کچھ وقت باغ میں گزارتی ہیں اور دھوپ سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ شام تقریباً 7 بجے وہ سونے کے لیے لیٹ جاتی ہیں جبکہ دن کے دوران مختصر وقفوں میں قیلولہ بھی کرتی رہتی ہیں۔

ان کے بیٹے کے مطابق وہ دن بھر میں تقریباً 15 گھنٹے تک سوتی ہیں، جو ان کے معمولات کا اہم حصہ ہے۔

خوراک کے حوالے سے بھی ان کی عادات خاصی منفرد ہیں۔ ان کے دوپہر اور رات کے کھانے میں عموماً نوڈلز یا چاول شامل ہوتے ہیں اور انہیں گوشت بھی پسند ہے۔ اس کے علاوہ وہ کیک اور چائے بھی شوق سے پیتی ہیں جن میں براؤن چینی اور کھجور کا استعمال کیا جاتا ہے۔

روزانہ کی غذا میں دو انڈے اور تین مالٹے بھی شامل ہیں، تاہم سبزیاں انہیں زیادہ پسند نہیں۔

اگرچہ بڑھتی عمر کے باعث ان کی ٹانگوں کے جوڑ پہلے جیسے مضبوط نہیں رہے اور چلنے کے لیے انہیں مدد کی ضرورت پڑتی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی کافی حد تک خود مختار زندگی گزار رہی ہیں۔

Leave a reply