خواتین کو کوئی کام پر نہیں رکھے گا‘: انڈین سپریم کورٹ نے ماہواری میں چھٹی کی درخواست مسترد کر دی

0
14

انڈیا کی سپریم کورٹ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے ماہواری کی چھٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا قانون بنایا جائے گا تو ’کوئی بھی خواتین کو ملازمت نہیں دے گا۔‘

خواتین کو کوئی کام پر نہیں رکھے گا‘: انڈین سپریم کورٹ نے ماہواری میں چھٹی کی درخواست مسترد کر دی

چیف جسٹس سوریا کانت کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کہا کہ ’لازمی چھٹی خواتین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے گی کہ وہ اپنے مرد ساتھیوں کے برابر نہیں اور یہ ’ان کی ترقی کے لیے نقصان دہ‘ ہو گا۔

 

ماہواری کی چھٹی ایسا معاملہ ہے جس میں انڈین معاشرے میں تقسیم نظر آتی ہے۔

 

جہاں کچھ لوگ ججوں کے خیالات سے متفق ہیں تو وہیں ایسے بھی لوگ ہیں جن کا ماننا ہے کہ ایک یا دو دن کی چھٹی خواتین کو تکلیف دہ ماہواری سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔

Leave a reply