انیل کپور نے ’دھرندھر 2‘ میں کیمیو کرنے سے معذرت کی وجہ بتا دی

0
28
انیل کپور نے ’دھرندھر 2‘ میں کیمیو کرنے سے معذرت کی وجہ بتا دی

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ساز Aditya Dhar کی مجوزہ فلم ’دھرندھر 2‘ میں مختصر کردار کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم مصروف شیڈول کے باعث وہ اس کا حصہ نہیں بن سکے۔
ایک انٹرویو میں 69 سالہ اداکار نے بتایا کہ فلم کے ہدایتکار نے انہیں سیکوئل میں کیمیو رول آفر کیا تھا اور یہ پیشکش انہیں دلچسپ بھی لگی تھی، مگر اس وقت ان کی تاریخیں پہلے ہی کسی اور پروجیکٹ کے لیے طے ہو چکی تھیں۔
انیل کپور کے مطابق وہ پیشہ ورانہ وعدوں کی پابندی کو بہت اہم سمجھتے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لیے صرف ٹیلنٹ کافی نہیں ہوتا بلکہ دیانت داری اور وعدوں کو نبھانا بھی ضروری ہوتا ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ وہ اس موقع کو اپنے لیے ایک نقصان سمجھتے ہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ مستقبل میں وہ ہدایتکار ادیتہ دھر کے ساتھ کسی اور منصوبے میں کام کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ’دھرندھر 2‘ کراچی کے علاقے لیاری میں ہونے والی گینگ وار کے پس منظر پر بننے والی فلم ’دھرندھر‘ کا سیکوئل ہے۔

Leave a reply