متحدہ عرب امارات سے اسرائیلی شہریوں کا انخلاء مکمل، 600 افراد تل ابیب پہنچ گئے

0
26
متحدہ عرب امارات سے اسرائیلی شہریوں کا انخلاء مکمل، 600 افراد تل ابیب پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات سے اسرائیلی شہریوں کو واپس لانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ دو خصوصی پروازوں کے ذریعے تقریباً 600 اسرائیلی شہری تل ابیب پہنچ گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ خصوصی پروازیں مکمل طور پر مفت چلائی گئیں اور تمام اخراجات اماراتی حکومت نے برداشت کیے۔ اسرائیل نے بھی اس محفوظ واپسی کے لیے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس مشکل موقع پر امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستی اور تعاون کا ثبوت دیا۔

Leave a reply