
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغان صوبے ننگرہار میں کامیاب فضائی کارروائی کے ذریعے خوگانی بیس کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو شدید نقصان پہنچا اور وہ ہر محاذ پر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں کی گئی فضائی کارروائی میں اہم ایمونیشن ڈیپو اور ڈرون اسٹوریج بھی تباہ کر دی گئی، جس سے دشمن کی جنگی صلاحیت محدود ہوئی ہے۔
پاک افواج نے واضح کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ سیکیورٹی فورسز افغان طالبان کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور سرحدی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔









