سبزیوں کی حفاظت: نمکین پانی سے صفائی کا آسان طریقہ

0
54
سبزیوں کی حفاظت: نمکین پانی سے صفائی کا آسان طریقہ

گھر میں سبزیوں کو صاف کرنا روزمرہ کا معمول ہے، لیکن صرف نلکے کے پانی سے دھونا اکثر کافی نہیں ہوتا۔ کھیتوں میں استعمال ہونے والی زرعی ادویات، مٹی اور جراثیم سبزیوں کی سطح پر موجود رہ سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، گھر پر سبزیوں سے تمام کیمیائی اثرات ختم کرنا ممکن نہیں، لیکن چند سادہ طریقے ان کی سطح سے کیمیائی ذرات اور گندگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے ہی ایک مؤثر طریقہ نمکین پانی میں سبزیوں کو بھگونا ہے۔
نمک پانی ایک ہلکا سا محلول بناتا ہے جو سبزیوں کی سطح پر جمی مٹی، چھوٹے کیڑے اور کچھ زرعی ادویات کے ذرات کو ڈھیلا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ طریقہ خاص طور پر پتوں والی سبزیوں اور گوبھی جیسے سبزیوں میں زیادہ مؤثر ہے۔
سبزیوں کو نمکین پانی سے صاف کرنے کا طریقہ
ایک برتن میں صاف پانی لیں اور فی لیٹر پانی میں 1-2 چائے کے چمچ نمک شامل کریں۔ نمک اچھی طرح حل کریں تاکہ پانی ہلکا سا نمکین ہو۔
سبزیوں کو پہلے سادہ پانی میں دھوئیں تاکہ اوپر جمی مٹی اتر جائے۔
سبزیوں کو نمکین پانی میں 10-15 منٹ کے لیے بھگو دیں۔ پتوں والی سبزیوں کے پتے الگ کریں تاکہ پانی اندر تک پہنچ سکے۔
سخت چھلکے والی سبزیوں جیسے آلو، بینگن یا کھیرا کو ہلکا سا رگڑیں۔ پتوں والی سبزیوں کو آہستہ سے ہلائیں تاکہ چھپی ہوئی گندگی نکل جائے۔
نمکین پانی سے نکال کر سبزیوں کو دوبارہ صاف پانی میں اچھی طرح دھوئیں تاکہ نمک اور مٹی مکمل طور پر صاف ہو جائے۔
سبزیوں کو چھلنی میں رکھ کر پانی نتھاریں اور اگر ضرورت ہو تو صاف کپڑے سے خشک کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر تک سبزیوں کو بھگونے سے ان کی ساخت متاثر ہو سکتی ہے، اور نمکین پانی سے براہ راست پکانے سے پہلے دوبارہ دھونا ضروری ہے۔
چند منٹ اور صرف نمک اور پانی کی مدد سے آپ اپنی روزمرہ کی سبزیاں زیادہ صاف اور محفوظ بنا سکتے ہیں۔

Leave a reply