ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دھماکہ خیز حملہ، سیفٹی الرٹ جاری

0
51
ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دھماکہ خیز حملہ، سیفٹی الرٹ جاری

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے کو منگل کی صبح دو ڈرونز نے نشانہ بنایا۔ سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق حملے کے نتیجے میں عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
وزارتِ دفاع نے بتایا کہ حملے کے بعد سفارت خانے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم یہ محدود پیمانے کی تھی اور فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سفارتی کمپاؤنڈ سے سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا اور ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت عمارت خالی تھی، اس لیے کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ سعودی وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ ریاض اور ملحقہ علاقوں میں مزید 8 ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔
اسی دوران امریکی سفارت خانے نے ریاض، جدہ اور ظہران میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور مزید ہدایات تک سفارت خانے کا رخ نہ کریں۔ سفارت خانے نے کہا کہ وہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a reply