وزیراعظم کا روسی دورہ منسوخ، سیکیورٹی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

0
40
وزیراعظم کا روسی دورہ منسوخ، سیکیورٹی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنا دو روزہ دورہ روس منسوخ کر دیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف 2 مارچ سے ماسکو روانہ ہونے والے تھے، لیکن موجودہ کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان، ایران اور دیگر پڑوسی ممالک کی موجودہ صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اہم مشاورت بھی ہوگی اور آنے والے دنوں میں ملک اپنے موقف کے لیے گائیڈلائنز مرتب کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ایرانی حکومت نے 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply