خطے میں کشیدگی، سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

0
70
خطے میں کشیدگی، سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ مشترکہ حملوں سے متعلق خبروں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے اثرات عالمی اور مقامی مالیاتی منڈیوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے اور چاندی کا رخ کر لیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 574 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 47 ہزار 18 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 100 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 278 ڈالر تک پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی تولہ چاندی 388 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی کشیدگی، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں بھی اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

Leave a reply