کراچی: گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے لیے 300 عارضی دکانیں قائم

0
19
کراچی: گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کے لیے 300 عارضی دکانیں قائم

کراچی میں گل پلازہ کے سانحے کے بعد متاثرہ تاجروں کے لیے کے ایم سی نے پولو گراؤنڈ میں 300 عارضی دکانوں کا انتظام کیا ہے۔
حکام کے مطابق، ٹینٹ لگا کر قائم کی گئی یہ عارضی دکانیں بجلی کی سہولت کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔ دکانداروں اور خریداروں کے لیے پانی اور بیت الخلا کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ کی حفاظت کے لیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے متاثرین کے لیے بنائے گئے اسٹالز کا جائزہ لیا۔ وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت نے متاثرہ تاجروں کو کاروبار دوبارہ شروع کرنے میں آسانی کے لیے مختلف مقامات پر مفت جگہیں فراہم کی ہیں۔
میئر کراچی نے بتایا کہ رمضان کے دوران شاپنگ کی سہولت کے لیے ساڑھے تین سو عارضی اسٹالز قائم کیے گئے ہیں، جو دکانوں کی تعمیر مکمل ہونے تک تاجروں کو کاروبار جاری رکھنے کی سہولت فراہم کریں گے۔
دوسری جانب، گل پلازہ سانحے کے جوڈیشل کمیشن نے شہریوں سے معلومات حاصل کرنے کے عمل کے آج آخری دن کا اعلان کیا ہے۔ اب تک متعدد شہریوں نے خطوط اور ای میل کے ذریعے کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔ کمیشن ابتدائی جائزے کے بعد شہریوں کو مزید معلومات کے لیے طلب کرے گا اور معلومات کی فراہمی کے لیے ای میل ایڈریس برقرار رکھا جائے گا۔

Leave a reply