واٹس ایپ گروپس میں متعارف ہوا نیا ہسٹری شیئرنگ فیچر

0
14
واٹس ایپ گروپس میں متعارف ہوا نیا ہسٹری شیئرنگ فیچر

واٹس ایپ نے اپنے گروپس کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا انتظار صارفین کافی عرصے سے کر رہے تھے۔ دنیا بھر میں مقبول اس میسجنگ پلیٹ فارم کو روزانہ اربوں افراد استعمال کرتے ہیں اور کمپنی وقتاً فوقتاً صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچرز پیش کرتی رہتی ہے۔
گروپس کے لیے ہسٹری شیئرنگ فیچر
کمپنی کے مطابق اب گروپ چیٹس میں ہسٹری شیئرنگ کا نیا آپشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت جب کوئی نیا فرد کسی گروپ میں شامل ہوگا تو پرانے اراکین حالیہ چیٹ ہسٹری اس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے، تاکہ وہ جاری گفتگو کو بہتر انداز میں سمجھ سکے۔
اب تک جب کوئی صارف کسی گروپ کا حصہ بنتا تھا تو اسے پہلے بھیجے گئے پیغامات نظر نہیں آتے تھے اور اسے معلومات کے لیے دیگر اراکین پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ تاہم نئے فیچر کے بعد یہ مشکل کافی حد تک حل ہو جائے گی۔
کتنے پیغامات شیئر کیے جا سکیں گے؟
گزشتہ 14 دنوں کے پیغامات شیئر کیے جا سکیں گے۔
کم از کم 25 اور زیادہ سے زیادہ 100 میسجز نئے رکن کے ساتھ شیئر کیے جا سکیں گے۔
یہ فیچر مکمل طور پر آپشنل ہوگا، یعنی اراکین اپنی مرضی سے ہسٹری شیئر کر سکیں گے۔
شیئر کیے گئے پرانے پیغامات مختلف رنگ میں ظاہر ہوں گے تاکہ نئے شامل ہونے والے افراد آسانی سے پہچان سکیں کہ یہ سابقہ گفتگو ہے۔
نوٹیفکیشن کی سہولت
جب کسی نئے ممبر کے ساتھ چیٹ ہسٹری شیئر کی جائے گی تو گروپ کے دیگر اراکین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا کہ کس صارف نے یہ پیغامات شیئر کیے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر مرحلہ وار اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے اور جلد ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یہ نیا اضافہ گروپ مینجمنٹ کو مزید آسان اور مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Leave a reply