واشنگٹن میں اعلیٰ سطحی ملاقات، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا

0
18
واشنگٹن میں اعلیٰ سطحی ملاقات، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا

واشنگٹن ڈی سی میں مارکو روبیو نے شہباز شریف اور اسحاق ڈارسے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گفتگو میں اسٹریٹجک شراکت داری، اہم معدنیات (کریٹیکل منرلز)، ترقیاتی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے امور زیرِ بحث آئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت کو سراہا جاتا ہے، اور اس حوالے سے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا گیا۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a reply