برازیلین فٹبالر کیتھلین سوزا دائرہ اسلام میں داخل، عمرے کی سعادت بھی حاصل کر لی

0
16
برازیلین فٹبالر کیتھلین سوزا دائرہ اسلام میں داخل، عمرے کی سعادت بھی حاصل کر لی

برازیل سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون فٹبالر اور سعودی کلب النصر کی کپتان کیتھلین سوزا نے باقاعدہ طور پر اسلام قبول کر لیا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم برازیلین اسٹار نے قبولِ اسلام کے بعد مکہ مکرمہ میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔
اس حوالے سے فٹبال کلب النصر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی، جس میں کیتھلین سوزا کو اس مقدس سفر کے دوران جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیتھلین سوزا ان دنوں سعودی ویمن فٹبال لیگ میں النصر ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں اور ان کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا صارفین اور فٹبال مداحوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ دنیا بھر سے لوگ انہیں مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں۔

Leave a reply