ایف بی آر: دکانوں، ہوٹلوں اور دیگر کاروباروں کو ٹیکس نظام سے جوڑنا لازمی قرار

0
22
ایف بی آر: دکانوں، ہوٹلوں اور دیگر کاروباروں کو ٹیکس نظام سے جوڑنا لازمی قرار

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام رجسٹرڈ کاروباروں کو ایک ہفتے کے اندر ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، میرج ہالز، کلبز، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر اور کارگو سروسز سمیت تمام کاروبار ایف بی آر کے نظام سے منسلک ہوں گے۔
اسی طرح بیوٹی پارلرز، اسلمِنگ سینٹرز، بیوٹی کلینکس، ہئیر ٹرانسپلانٹ کلینکس، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنز کے کاروبار بھی ٹیکس نظام سے رجسٹر کرنے کے پابند ہوں گے۔
مزید، لیبارٹریز، جانوروں کے ڈاکٹرز، ڈائیگناسٹک اور ایکسرے سینٹرز، پرائیویٹ اسپتال، ہیلتھ کیئر سروسز، فٹنس اور سوئمنگ کلبز، اور ملٹی پرپز کلبز کو بھی ٹیکس نظام سے جوڑنا ضروری ہوگا۔
ایف بی آر نے واضح کیا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی فرمز، کاسٹ اینڈ مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، اور ماہانہ 1000 روپے فیس والے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بھی اس نظام کا حصہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس کی شق 33 کے تحت کاروبار کا ٹیکس نظام سے منسلک ہونا لازمی ہے اور تمام رجسٹرڈ کاروبار پوائنٹ آف سیلز (POS) مشین لگانے کے پابند ہوں گے۔

Leave a reply