لائیو اسٹریم کے دوران بیوٹی فلٹر ہٹ گیا، مداحوں کا صدمہ اور ان فالو کی بارش

0
49
لائیو اسٹریم کے دوران بیوٹی فلٹر ہٹ گیا، مداحوں کا صدمہ اور ان فالو کی بارش

چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب لائیو اسٹریمنگ کے دوران ان کے چہرے سے بیوٹی فلٹر ہٹ گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 1.5 لاکھ فالوورز نے انہیں ان فالو کر دیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب انفلوئنسر لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنے مداحوں کے کمنٹس اور سوالات کا جواب دے رہی تھیں۔ صارفین نے اچانک فلٹر کے ہٹ جانے پر حیرت کا اظہار کیا، کیونکہ وہ عادتاً فلٹر کے ساتھ ان کی تصویر دیکھتے آئے تھے۔
اس مختصر واقعے کی چند سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر کے صارفین نے اسے دیکھا۔ چین میں لائیو اسٹریمنگ نہ صرف ایک مقبول ٹرینڈ ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی یہ سوشل میڈیا صارفین کے درمیان کافی مقبولیت رکھتی ہے۔

Leave a reply