بنگلادیش کے نومنتخب پارلیمنٹیرینز نے حلف اٹھا لیا

بنگلادیش میں حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
12 فروری 2026 کو ہونے والے انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 209 نشستیں جیت کر سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کی، جبکہ جماعت اسلامی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے مجموعی طور پر 77 نشستیں حاصل کیں۔
نومنتخب ارکان پارلیمنٹ سے آج حلف بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں بنگلادیش کے متوقع وزیراعظم طارق رحمان اور جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان بھی موجود تھے۔








