حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام، سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی

0
22
حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام، سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے ایک مبینہ بڑے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کورنگی کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت یاسر عرفات، خدا بخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تقریباً پانچ کلو گرام بارودی مواد، دس میٹر پرائما کارڈ، تین ڈیٹونیٹر اور ایک کلو بال بیرنگ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران انتہاپسندانہ مواد پر مشتمل تقریباً 250 کتابچے اور ایک لیپ ٹاپ بھی تحویل میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں مبینہ طور پر انکشاف ہوا کہ گرفتار افراد طلبہ کو ایک کالعدم تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دینے اور تعلیمی اداروں میں شدت پسندی سے متعلق مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزمان نے شہر کے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی مواد مختلف خفیہ مقامات پر چھپا رکھا تھا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے برآمد کر لیا گیا۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی تاکہ ممکنہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر متعلقہ افراد تک رسائی حاصل کی جا سک

Leave a reply