موٹروے پولیس کی ایمانداری، 53 لاکھ روپے والا بیگ مسافر کو واپس

0
19
موٹروے پولیس کی ایمانداری، 53 لاکھ روپے والا بیگ مسافر کو واپس

چکوال میں موٹروے پولیس نے ایمانداری کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے ایک مسافر کا بھولا ہوا بیگ واپس کردیا۔
پولیس کے مطابق، مسافر اپنا بیگ کلرکہار سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔ بیگ ملنے کے بعد پولیس نے اس کی جانچ کی تو اس میں 53 لاکھ روپے موجود تھے۔ تمام تلاشی کے بعد یہ بیگ دوبارہ مسافر کے حوالے کردیا گیا۔
مسافر نے بیگ واپس ملنے پر موٹروے پولیس کی ایمانداری کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply