عمان قومی کرکٹ ٹیم کو شکست، مگر محمد ندیم نے تاریخ رقم کر دی

0
26
عمان قومی کرکٹ ٹیم کو شکست، مگر محمد ندیم نے تاریخ رقم کر دی

عمان سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار کرکٹر محمد ندیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ 43 سالہ بیٹر ایونٹ کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم اور عمان قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سری لنکا نے 105 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے، جبکہ جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 120 رنز تک محدود رہی۔
اگرچہ عمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ہدف کے تعاقب میں محمد ندیم نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے میگا ایونٹ کی تاریخ کی سست ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
اس سے قبل پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں کینیڈا کے خلاف 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی، جو ایونٹ کی سست ترین ففٹی تصور کی جاتی ہے۔
محمد ندیم نے 43 سال اور 161 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کر کے سابق سری لنکن اسٹار سنتھ جے سوریا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جے سوریا نے 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 39 سال اور 345 دن کی عمر میں 81 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
یوں محمد ندیم نے اگرچہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے، تاہم اپنی انفرادی کارکردگی سے ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا۔

Leave a reply