سونا پھر ہوا مہنگا! فی تولہ 11,700 روپے کا دھماکہ

0
28
سونا پھر ہوا مہنگا! فی تولہ 11,700 روپے کا دھماکہ

سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حالیہ بڑی کمی کے بعد سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا ہے، جس سے خریداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 30 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 117 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 967 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں چاندی فی تولہ 444 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 269 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

Leave a reply