زندگی بچانے والی غذا: فالج کے خطرے کو کم کریں

0
75
زندگی بچانے والی غذا: فالج کے خطرے کو کم کریں

فالج ایک ایسا خطرناک مرض ہے جو زندگی پر شدید اثر ڈال سکتا ہے، لیکن تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ غذا کے ذریعے اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ایک حالیہ مطالعے میں دیکھا گیا ہے کہ Mediterranean diet کا استعمال خواتین میں فالج کے امکانات کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔
یہ غذا بنیادی طور پر پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی اور زیتون کے تیل پر مشتمل ہوتی ہے، جبکہ سرخ گوشت کا استعمال بہت محدود ہوتا ہے۔ اسپین، یونان، اٹلی اور فرانس کے لوگ اکثر اسی طرزِ غذا پر عمل کرتے ہیں اور اسی کی بدولت ان میں فالج کے امکانات کم دیکھے گئے ہیں۔
تحقیق میں ایک لاکھ سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا، جن کی اوسط عمر 53 سال تھی اور جنہیں پہلے کبھی فالج نہیں ہوا تھا۔ آغاز میں ان کے غذائی معمولات کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کی گئیں اور پھر 21 سال تک ان کی صحت پر نظر رکھی گئی۔ اس دوران 4083 خواتین فالج کا شکار ہوئیں۔
نتائج سے پتہ چلا کہ Mediterranean diet کے مستقل استعمال سے فالج کے مختلف اقسام میں مبتلا ہونے کا خطرہ 16 سے 25 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ غذا نہ صرف فالج کے عام قسم بلکہ برین ہیمرج جیسے سنگین حالات سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے، جس پر اب تک کم تحقیق ہوئی تھی۔
یہ نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صحت مند غذا زندگی میں فالج جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ تاہم، محققین نے مزید تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ یہ غذا کس طرح جسم میں فالج کے امکانات کو کم کرتی ہے۔

Leave a reply