ڈی سی او کی صدارت پاکستان کے حصے میں، 2026 کے لیے بڑی کامیابی

0
59
ڈی سی او کی صدارت پاکستان کے حصے میں، 2026 کے لیے بڑی کامیابی

پاکستان کو 2026 کے لیے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت سونپ دی گئی ہے، جو ملک کے لیے ایک اہم سفارتی اور تکنیکی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے اس پیش رفت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او کی صدارت پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے مطابق اس ذمہ داری کے ذریعے پاکستان عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید ڈیجیٹل شعبوں میں اپنا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کر سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں قیادت کا کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، اور ڈی سی او کی صدارت اس صلاحیت کو اجاگر کرنے کا ایک سنہری موقع فراہم کرے گی۔

Leave a reply