نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن وزارت خزانہ کو بھیج دیا گیا: گورنر اسٹیٹ بینک

0
38
نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن وزارت خزانہ کو بھیج دیا گیا: گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک، جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک بورڈ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ حکومت کی منظوری کے بعد یہ نوٹ عوام کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں ہے۔
یہ اعلان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں گورنر نے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران دیگر مالیاتی امور پر بھی بات ہوئی۔ سینٹر عبدالقادر نے کہا کہ لوگوں پر سپر ٹیکس کا بوجھ زیادہ ہے اور فوری ادائیگی کی بجائے اس کی وصولی چند سال میں کی جائے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سپر ٹیکس تو پارلیمنٹ کا اختیار ہے، لیکن بار بار ایک ہی طبقے سے ٹیکس وصول کرنا ریونیو ماڈل نہیں ہے۔
چیئر مین ایف بی آر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر کچھ کیسز میں سپر ٹیکس کی اقساط کی سہولت دی جا سکتی ہے۔ سپر ٹیکس کی کل وصولی 217 ارب روپے بنتی ہے اور ٹیکس پیغام رسانی سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں تقریباً 10 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نے بھی اس پیغام رسانی کا ذکر کیا۔

Leave a reply