کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت، کے پی میں یومِ یکجہتی کشمیر پر تعطیل

0
113
کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت، کے پی میں یومِ یکجہتی کشمیر پر تعطیل

وفاق اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں خیبرپختونخوا بھر میں سرکاری اور نجی دفاتر کے ساتھ ساتھ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 5 فروری کو صبح 10 بجے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اس موقع پر صوبے کے مختلف علاقوں میں تقریبات، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات بھی منعقد کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

Leave a reply