ملک میں سونے کا طوفان: ایک دن میں 14 ہزار 800 روپے کا اضافہ

0
96
ملک میں سونے کا طوفان: ایک دن میں 14 ہزار 800 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونا تقریباً 14 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 689 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 148 ڈالر بڑھ کر 5064 ڈالر ہو گیا ہے۔

Leave a reply