دبئی گولڈ سوک میں رش، شہری قرض چکانے کیلئے زیورات بیچنے پر مجبور

0
62
دبئی گولڈ سوک میں رش، شہری قرض چکانے کیلئے زیورات بیچنے پر مجبور

متحدہ عرب امارات میں حالیہ دنوں کے دوران شہریوں کی جانب سے سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کے زیورات فروخت کرنے کا رجحان نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ اس رجحان کی بنیادی وجہ قرضوں کی ادائیگی اور جائیداد میں سرمایہ کاری بتائی جا رہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سونے کی قیمتیں تاریخی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد اچانک کمی کا شکار ہوئیں، جس کے نتیجے میں دبئی کے مشہور گولڈ سوک میں زیورات فروخت کرنے والوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث شہریوں اور سرمایہ کاروں نے مناسب موقع سمجھتے ہوئے اپنے پاس موجود زیورات اور دھاتیں فروخت کیں تاکہ مالی ضروریات پوری کی جا سکیں یا مستقبل کی سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ حاصل کیا جا سکے۔

Leave a reply