آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تبدیل، نئی ذمہ داری ملنے کا امکان

0
53
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تبدیل، نئی ذمہ داری ملنے کا امکان

پنجاب پولیس کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کو انسپکٹر جنرل پنجاب کے عہدے سے ہٹا کر راؤ عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب مقرر کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق راؤ عبدالکریم کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی جا رہی ہے۔ منظوری ملنے کے بعد تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو کسی اہم وفاقی عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے، جن میں ڈی جی ایف آئی اے یا سیکرٹری داخلہ کے عہدے شامل ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور کو ایف آئی اے میں خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جس کے باعث انہیں اس ادارے میں ذمہ داری سونپے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان انور نے جنوری 2023 میں آئی جی پنجاب کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال کے نام بھی آئی جی پنجاب کی ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں شامل تھے۔

Leave a reply