زیادتی کرنے والے سزا کی زد میں

0
42

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی سیشن کورٹ میں بچی سے زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا اور دس لاکھ جرمانے کا حکم، ایڈیشنل سیشن جج کنیزہ فائزہ بھٹی نے ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم عمران کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں،سیشن کورٹ میں پراسکیوٹر سحر عنبیرین نے ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کی، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزم قصور وار قرار پایا ہے اور ملزم کے خلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ 2024 میں درج کیا گیا تھا۔

Leave a reply