
اسلام آباد: پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر قرض کی ادائیگی وقت سے پہلے مکمل کر کے اہم اقتصادی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق، اواخر 2024 سے جنوری 2026 تک صرف 14 ماہ کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر 3,654 ارب روپے کے اندرونی قرض قبل از وقت ادا کیے، جو ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔
اس اقدام سے ملک کی مالی پوزیشن مضبوط ہونے اور مستقبل میں سود کے بوجھ میں کمی آنے کی توقع ہے۔









