وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کے لیے ہدایت: سعودی ویزے کے لیے بائیو میٹرک جلد مکمل کریں

0
75
وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کے لیے ہدایت: سعودی ویزے کے لیے بائیو میٹرک جلد مکمل کریں

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت دی ہے کہ وہ سعودی عرب کے حج ویزے کے لیے اپنی بائیو میٹرک جلد از جلد مکمل کریں تاکہ ویزے کے اجرا میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق حج ویزے کے لیے سعودی بائیو میٹرک لازمی ہے، اور عازمین اس کے لیے “سعودی ویزہ بائیو ایپ” کے ذریعے اپنے گھر بیٹھے بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل نہ ہو سکے تو عازمین 8 فروری سے پہلے اپنے قریبی سعودی تاشیرسینٹر جاککر یہ عمل مکمل کرسکتے ہیں۔
وزارت نے واضح کیاکہ بائیو میٹرک مکمل نہ ہونیکی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیاجائیگا۔ سعودی تاشیرسینٹرز کی تفصیلات “پاک حج” موبائل ایپ پربھی دستیاب ہیں۔

Leave a reply