مرغی اور انڈوں کی قیمتیں عوامی پہنچ سے دور، مہنگائی میں اضافہ

0
103
مرغی اور انڈوں کی قیمتیں عوامی پہنچ سے دور، مہنگائی میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی اور انڈے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کے لیے گوشت خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ سرکاری نرخنامے کے باوجود مارکیٹ میں قیمتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں۔
لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 349 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے فی کلو ہے۔ گوشت 526 روپے فی کلو اور انڈے 337 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 550 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں گوشت 533 روپے فی کلو تھا، جس میں آج 7 روپے کی کمی کی گئی ہے، مگر عام مارکیٹ میں قیمتیں اب بھی بلند ہیں۔
فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے فی کلو ہے، جبکہ گوشت 511 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 306 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 320 روپے فی کلو اور گوشت 464 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ انڈے 338 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوامی سطح پر گوشت اور انڈوں کی رسائی متاثر ہو رہی ہے، اور یہ صورتحال عام صارفین کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

Leave a reply