گوگل فوٹوز میں دلچسپ نیا فیچر، تصاویر بن جائیں گی مزاحیہ میمز

0
59
گوگل فوٹوز میں دلچسپ نیا فیچر، تصاویر بن جائیں گی مزاحیہ میمز

گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں ایک نیا اور منفرد فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو خاصا محظوظ کرسکتا ہے۔
اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی عام یا سنجیدہ تصاویر کو مزاحیہ اور دل چسپ میمز میں تبدیل کرسکیں گے۔ گوگل نے اس فیچر کا نام “می میم” رکھا ہے۔
یہ فیچر جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو تصاویر کا تجزیہ کرکے انہیں مختلف میم ٹیمپلیٹس کے ساتھ ہم آہنگ کردیتا ہے۔ صارفین اپنی مرضی کے مطابق ٹیمپلیٹس منتخب کرسکتے ہیں یا انٹرنیٹ پر موجود کسی مقبول میم کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
گوگل فوٹوز ایپ میں ایک علیحدہ ٹیمپلیٹ گیلری دستیاب ہوگی، جہاں سے میم بنانے کے لیے سانچے منتخب کیے جاسکیں گے۔ تصویر اپ لوڈ کرنے کے بعد صرف “می میم” آپشن منتخب کریں، ٹیمپلیٹ چنیں اور چند لمحوں میں میم تیار ہوجائے گا۔
میم بننے کے بعد صارف اسے محفوظ کرسکتا ہے، دوبارہ ایڈٹ کرسکتا ہے یا مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کرسکتا ہے۔
فی الحال یہ نیا فیچر صرف امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے بارے میں گوگل کی جانب سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

Leave a reply