الیکشن ایکٹ میں ترمیم، قومی اسمبلی کی منظوری

0
103
الیکشن ایکٹ میں ترمیم، قومی اسمبلی کی منظوری

قومی اسمبلی نے انتخابات سے متعلق ترمیمی بل 2025 اکثریتی ووٹوں سے منظور کر لیا۔ یہ بل پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ایوان میں پیش کیا۔
اسی اجلاس کے دوران ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا، جسے پیپلز پارٹی کے رکن مرزا اختیار بیگ نے اسمبلی میں رکھا۔ علاوہ ازیں کمپنیز ترمیمی بل 2026 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جو شازیہ مری کی جانب سے جمع کرایا گیا۔
انتخابات ترمیمی بل پر بحث کے دوران رکن قومی اسمبلی گوہر علی خان نے اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کے انعقاد کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے اور اس سے متعلق آئینی دائرہ اختیار سپریم کورٹ کو حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترمیم کے ذریعے اختیارات آئینی عدالت کو منتقل کیے جا رہے ہیں، جس سے آئینی ابہام اور اختلافات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ قائمہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں قائمہ کمیٹیوں میں شامل ہوتیں تو وہاں اپنی آراء پیش کر سکتی تھیں، تاہم اپوزیشن کی جانب سے کمیٹیوں میں شرکت نہیں کی جاتی۔

Leave a reply