لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری

0
96
لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کو دو الگ اضلاع میں تقسیم کرنے کے اصولی فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد بڑھتے ہوئے انتظامی دباؤ کو کم کرنا اور شہری خدمات کی فراہمی کو زیادہ مؤثر بنانا بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بسنت کے بعد لاہور کی انتظامی ساخت میں اصلاحات کا آغاز کیا جائے گا۔ دو اضلاع کے قیام سے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور میونسپل انتظامیہ الگ الگ کام کریں گے، جس سے ٹریفک، تجاوزات، بلدیاتی مسائل اور عوامی شکایات کے جلد حل میں مدد ملے گی۔
نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت شہری خدمات کی فراہمی کو تیز اور عوام کے قریب لانے پر زور دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو تیاری مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے، جبکہ 9 فروری کو لاہور کی تقسیم پر فالو اپ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صرف انتظامی ضروریات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے نہ کہ کسی سیاسی مقصد کے لیے، اور اس سے انتظامی امور میں بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کی توقع ہے۔

Leave a reply