
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,686 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہو گیا، اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4,713 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 87 روپے مہنگی ہو کر 9,869 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے سونا اور چاندی دونوں کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔









