
اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں زونل کمیٹیوں کے ارکان کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات، فلکیات کے ماہرین اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے۔
اس دوران پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔ شعبان کے مہینے کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔








