
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تیاریوں کو عارضی طور پر روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا، جبکہ مینجمنٹ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں ممکنہ عدم شرکت کی صورت میں متبادل حکمتِ عملی تیار کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے سفارتی اور اخلاقی حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کے سکیورٹی خدشات کو جائز اور قابلِ غور قرار دیا ہے۔
اگر بنگلا دیش کے تحفظات کا حل نہ نکل سکا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ہے۔









