پاکستان میں سفارتی تقرریوں اور تبادلوں کی تیاری مکمل

0
99
پاکستان میں سفارتی تقرریوں اور تبادلوں کی تیاری مکمل

اسلام آباد: حکومت نے کئی اہم ممالک میں پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنرز کی تعیناتی اور تبادلوں کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد ان تقرریوں پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ کابل میں عمران احمد صدیقی کو پاکستان کا نیا سفیر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جرمنی میں عبیدالرحمان نظامانی کی تعیناتی، اور اٹلی میں سلمان شریف کو پاکستان کا سفیر مقرر کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
برطانیہ میں عثمان ٹیپو کو پاکستان کا نیا ہائی کمشنر تعینات کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ حسنین یوسف کو کیوبا میں سفیر مقرر کرنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزارت خارجہ میں بھی اہم انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عائشہ علی کو ایڈیشنل فارن سیکرٹری برائے یورپ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سجاد حیدر نے ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ بلال چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل چین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ان تقرریوں اور تبادلوں پر باقاعدہ عمل شروع کر دیا جائے گا۔

Leave a reply