پاکستان نے بنگلہ دیش کے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کی پیشکش کر دی

0
51
پاکستان نے بنگلہ دیش کے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کی پیشکش کر دی

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بنگلہ دیش کے میچز کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجازت دیتی ہے تو یہ میچز پاکستان کے میدانوں میں منعقد کیے جا سکتے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے باضابطہ میزبان بھارت اور سری لنکا ہیں، لیکن سری لنکا میں گراؤنڈز کی کمی کے باعث میچز کی جگہ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے بھارت میں میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور اپنے میچز سری لنکا میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھ کر سیکیورٹی خدشات اور ویزوں سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ بی سی بی کا موقف ہے کہ بھارت کھیل کے لیے محفوظ ملک نہیں اور یہاں کھیل و سیاست پر انتہا پسند عناصر کا اثر ہے۔ بورڈ نے گزشتہ تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیموں میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی شمولیت پر دباؤ ڈالا گیا۔
بنگلہ دیش کے کھیل کے مشیر آصف نذرالاسلام نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہاں ہے، لیکن بھارت میں کھیلنے کے بجائے محفوظ ماحول میں سری لنکا یا پاکستان میں اپنے میچز کھیلنا ترجیح دے گی۔

Leave a reply