پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست پرواز کی اجازت دے دی

0
98
پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست پرواز کی اجازت دے دی

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد یہ اجازت جاری کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر یہ 30 مارچ 2026 تک نافذ رہے گی۔ ائیرلائن کو مقررہ روٹ پر پرواز کرنے اور پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
CAA کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی ائیرلائن کو پاکستان کے اندر طے شدہ راستوں پر پرواز کرنا ہوگی اور ہر فلائٹ کی روانگی سے قبل تمام معلومات کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا لازمی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ براہ راست پروازیں رواں ماہ کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے۔

Leave a reply