
لاہور: الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی گئی۔ نواز شریف کی نمائندگی کے لیے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل دیے جبکہ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا۔
فروری 2024 کے عام انتخابات میں این اے 130 سے نواز شریف 171,024 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 115,043 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔









