شہباز شریف نے روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت کی

0
111
شہباز شریف نے روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت کی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حالیہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایسے حملے امن کی کوششوں کے لیے خطرہ ہیں اور تشدد کے تمام طریقوں کو مسترد کرتے ہیں جو سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ روس نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا دعویٰ کیا ہے اور اسے ریاستی دہشتگردی قرار دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ 91 لانگ رینج ڈرون حملے کو ناکام بنایا گیا اور روس جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر سے بھی رابطہ کیا اور امن کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم امن مذاکرات پر نظرثانی کا عندیہ بھی دیا۔

Leave a reply