امریکہ کی ثالثی سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی

0
103
امریکہ کی ثالثی سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع ختم ہو گیا ہے اور دونوں ممالک اب امن کے راستے پر واپس جائیں گے۔ صدر نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 11 ماہ میں 8 جنگیں رکوائی ہیں اور امریکہ عالمی امن میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ ایسے مواقع پر مدد فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم اکثر تنازعات میں محدود کردار ادا کرتی ہے اور عالمی امن کے لیے زیادہ فعال ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امن معاہدے پر عملدرآمد روک دیا تھا، جب سرحد کے قریب ایک بارودی سرنگ دھماکے میں دو فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ یہ معاہدہ جولائی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد امن قائم کرنے کے لیے طے پایا تھا، جن میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے تھے۔
دونوں ممالک نے اکتوبر میں ملائیشیا میں ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں امریکی صدر بھی موجود تھے، مگر تھائی لینڈ نے اس پر مکمل عملدرآمد میں تاخیر کی تھی۔

Leave a reply