ترکیہ میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں لیبیا کے فوجی سربراہ سمیت 5 افراد ہلاک

0
136
ترکیہ میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں لیبیا کے فوجی سربراہ سمیت 5 افراد ہلاک

ترکی کے شمالی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد علی الحداد اور ان کے 4 ساتھی ہلاک ہو گئے۔ طیارے کا ملبہ انقرہ کے ہیمانہ ضلع سے برآمد ہوا۔
ترکی کے وزیر داخلہ کے مطابق یہ طیارہ انقرہ ایسن بوغا ہوائی اڈے سے طرابلس کے لیے شام 8 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوا تھا اور 8 بجکر 52 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد اسے دوبارہ انقرہ کی جانب موڑنے کی کوشش کی گئی، لیکن لینڈنگ سے قبل ہی یہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے طیارہ حادثے میں آرمی چیف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ترک حکام نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply