امریکا فرسٹ پالیسی: صدر ٹرمپ کا 30 سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ’’امریکا فرسٹ‘‘ پالیسی پر عملدرآمد کے تحت مختلف ممالک میں تعینات 30 سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکی سفارت خانے ان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور امریکا فرسٹ نظریے کی مکمل عکاسی کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ان سفیروں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے جنہیں واپس طلب کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سفیر کسی بھی ملک میں صدر کے نمائندے ہوتے ہیں، اس لیے صدر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایسے سفارت کار تعینات کریں جو ان کی پالیسی اور ایجنڈے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھا سکیں۔









