سونے کے نرخ میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 55 ہزار روپے تک پہنچ گیا

0
161
سونے کے نرخ میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 55 ہزار روپے تک پہنچ گیا

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور آج بھی نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 2,700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ آج یہ مزید 2,200 روپے بڑھ گیا ہے۔ یوں دو روز میں مجموعی اضافہ 4,900 روپے تک پہنچ گیا ہے، اور اب فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4,55,762 روپے ہو گئی ہے۔

 

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3,90,742 روپے ہو گئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر بڑھ کر 4,334 ڈالر ہو گئی ہے۔ چاندی کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 6,900 روپے ہو گئ

ی ہے۔

 

Leave a reply